آئی پی ایل : شاہ رخ نے اپنی ٹیم کی کامیابی کے راز سے پردہ اٹھا دیا
ممبئی ( نیٹ نیوز)انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) میں کولکتہ نائیٹ رائڈرز کے مالک اوربالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کی فتح کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔نئی دہلی میں منعقد ہ ایک پرموشنل ایونٹ میں بالی ووڈ اسٹار نے آئی پی ایل کو کھلاڑیوں کے لئے اپنی صلاحیت اور بہترین کار کردگی دکھا کر خود کو منوانے کا بہترین پلیٹ فارم قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں اور خوش قسمتی سیاس وقت کچھ کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ کا حصہ نہیں ہے۔خیال رہے کہ کولکتہ کے کپتان گوتم گمبھیر جو کہ ورلڈ کپ 2011 میں انڈیا کی جانب سے نمایاں کھلاڑی رہے ، اس وقت اپنی قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں جبکہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی روبن اْتھاپا سمیت یوسف پٹھان بھی قومی ٹیم کو اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔