ٹنڈولکر کے دل میں پھر سے آئی پی ایل کھیلنے کی خواہش مچلنے لگی
نئی دہلی( نیٹ نیوز) بھارت کے سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کے دل میں پھر سے آئی پی ایل کھیلنے کی خواہش مچلنے لگی۔انھوں نے گزشتہ روز ٹویٹر پر ممبئی انڈیز کی یونیفارم میں اپنی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں لاکھوں فالورز سے کہا کہ وہ اندازہ لگائیں کہ کیا ہونے والا ہے۔ ان کے اس ٹویٹ کے فوری بعد یہ پیشگوئیاں ہونے لگیں کہ ٹنڈولکر ایک بار پھر آئی پی ایل میں واپس آرہے ہیں تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ماضی کے اسٹار بیٹسمین نے 2013ء4 میں آخری مرتبہ ممبئی انڈیز کی نمائندگی کی تھی اور پھر ریٹائرمنٹ کے بعد اسی ٹیم کے مینٹر بن گئے تھے۔ آئی پی ایل کے رواں سیزن کے ابتدائی میچ میں ممبئی کو کولکتہ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔