فیلڈایڈورزنے ویسٹ انڈیزکو خیرباد کہہ دیا،ہمپشائرسے معاہدہ
لندن ( نیٹ نیوز) ویسٹ انڈیزکے سابق فاسٹ بولرفیلڈ ایڈورڈز نے انگلش کاؤنٹی ہمپشائرسے کولپاک کھلاڑی کی حیثیت سے معاہدہ کرلیا۔فیلڈایڈورڈزنے ویسٹ انڈیزکو خیرباد کہتے ہوئے ہمپشائرسے اگلے سیزن کے لیے معاہدہ کرلیا۔ایڈورڈزنے ویسٹ انڈیزکی جانب سے آخری بار2012میں کھیلا۔ایڈورڈزنے کہاکہ ہمپشائرسے معاہدے پر دستخط کرکے مجھے بہت خوشی ہوئی کیونکہ یہ ایک عظیم کلب ہے جبکہ یہ کاؤنٹی کرکٹ میں پہلی حاضری ہے۔انھوں نے کہاکہ مجھے سابق عظیم کھلاڑیوں میلکم مارشل اورگورڈن گرینیج کی پیروی کرتے ہوئے ہمپشائرکی نمائندگی کرناباعث فخرہے۔33سالہ ایڈورڈزنے ویسٹ انڈیزکی جانب سے 55ٹیسٹ کھیلے ا۔ ور165وکٹیں حاصل کیں،50 ون ڈے میں60وکٹیں حاصل کیں ،انھوں نے ویسٹ انڈیزکی جانب سے 20ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلے جس میں 16وکٹیں ان کے حصے میں آئیں