سہیل خان بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے آؤٹ
لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر سہیل خان تربیتی کیمپ کے دوران انجرڈ ہوگئے جس کے بعد انہیں دورہ بنگلادیش سے ڈراپ کردیا گیا۔ پی سی بی ذرائعکے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر دورہ بنگلادیش کے لئے لگائے گئے تربیتی کیمپ کے چوتھے روز اچانک کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہیں کیمپ سے باہر بٹھا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سہیل خان انجری کے باعث دورہ بنگلادیش میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکیں گے جب کہ ان کی جگہ اسکواڈ میں جنید خان کو شامل کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم آ ج پیر کو بنگلہ دیش روانہ ہوگی جبکہ قومی ٹیم دورہ بنگلہ دیش میں 3 ون ڈے ،ایک ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔