صبح نو ارتھ ڈے نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپئن شپ 23 اپریل سے شروع ہو گی
اسلام آباد (اے پی پی) صبح نو ارتھ ڈے نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپئن شپ 23 سے 28 اپریل تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ میں ملک بھر سے ٹاپ مردوخواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ صبح نو ٹینس کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ارتھ ڈے کے موقع پر اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ کھیلوں کی ترقی کے سلسلے میں صبح نو بے مثال ریکارڈ رکھتی ہے اور اس نے 24 برسوں کے دوران ملک بھر میں کئی شاندار ٹورنامنٹس منعقد کروائے۔ چھہ روزہ چیمپئن شپ کے دوران مردوخواتین کھلاڑیوں کے درمیان مینز سنگلز، لیڈیز سنگلز، مینز ڈبلز، بوائز انڈر 18 اور بوائز انڈر 14 سنگلز کے مقابلے ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 22 اپریل کو ہو گا، شہزاد اختر علوی ٹورنامنٹ ریفری جبکہ ارسلان ٹورنامنٹ کووآرڈینیٹر ہوں گے۔