جونیئرز نیشنل رینکنگ ٹورنامنٹ 18 اپریل سے شروع ہوگا
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام جونیئرز نیشنل رینکنگ ٹورنامنٹ 18 اپریل سے یونین کلب میں شروع ہوگا۔ سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں انڈر 18 ، انڈر 16 ، انڈر 14، انڈر 12 اور انڈر 10 سنگلز مقابلے منعقد ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑی 16 اپریل تک یونین کلب میں انٹری جمع کرا سکتے ہیں۔