ارجنٹائن میں امریکہ اور برطانیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ارجنٹائن میں امریکہ اور برطانیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بیونس آئرس(اے پی پی) ارجنٹائن کے عوام نے دارالحکومت بیونس آئرس میں امریکہ اور برطانیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے بیونس آئرس میں امریکی سفارت خانے کے سامنے اجتماع کیا اور امریکہ و برطانیہ کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہر ین نے جزائر مالویناس پر برطانوی قبضے پر امریکی حمایت کی شدید مذمت کی۔ارجنٹائن کے عوام نے امریکی صدر کے اس بیان کی بھی مذمت کی جس میں انھوں نے وینزویلا کو سیکورٹی کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔ مظاہرین نے اس سلسلے میں امریکی صدر کی خصوصی ہدایت منسوخ کئے جانے کا مطالبہ بھی کیا۔ اس احتجاجی مظاہرے میں لیبر یونین کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین سے مختلف رہنماؤں نے خطاب کیا اور امریکہ کی سامراجی ذہنیت پر روشنی ڈالی۔ مظاہرین نے کاراکاس کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی بھی مذمت کی۔

مزید :

عالمی منظر -