ترکی میں فوج اور کردستان ورکرز پارٹی کے عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ،چار فوجی زخمی

ترکی میں فوج اور کردستان ورکرز پارٹی کے عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ،چار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 انقرہ (اے پی پی) ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں فوج اور کردستان ورکرز پارٹی کے عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں چار فوجی زخمی ہو گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک فوجی بیان میں کہا گیاہے کہ اکری کے علاقے میں جاری ان جھڑپوں کے بعد وہاں جنگی ہیلی کاپٹر، لڑاکا طیارے اور کمانڈو دستے بھیج دیے گئے ہیں۔ فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا، جب عسکریت پسندوں کی جانب سے فوجی دستوں پر فائرنگ شروع کر دی گئی، جس کے جواب میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائی کی گئی۔

مزید :

عالمی منظر -