غزہ کی پٹی کی نابینا دوشیزہ نے ’ایم اے‘ کی ڈگری حاصل کرلی

غزہ کی پٹی کی نابینا دوشیزہ نے ’ایم اے‘ کی ڈگری حاصل کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 غزہ (این این آئی)غزہ کی پٹی کی نابینا دوشیزہ نے ’ایم اے‘ کی ڈگری حاصل کرلی عرب میڈیا کے مطابق عزیمت کی زندگی گذارنے والی فلسطینی دو شیزہ نسمہ الغولہ نے غزہ اسلامی یونیورسٹی سے ’’ایم اے‘‘ کا امتحان بہترین گریڈ کے ساتھ پاس کرلیا ۔لڑکی نے بتایا کہ مجھے حصول علم میں مشکل پیش آئی مگرمیں اپنے مشن میں پرعزم رہی کیونکہ مجھے اس مقام تک پہنچنا تھا جہاں بینائی کی عظیم نعمت سے بہرہ ور لوگ پہنچ سکتے ہیں۔ میرے لیے ایم اے کا امتحان پاس کرنا اتنا بڑا امتحان نہیں تھا جتنا کہ نابینا ہونے کی وجہ سے اس کی تیاری تھی۔انہوں نے کہاکہ میرا حصول تعلیم کا سفر یہاں پر ختم نہیں ہوا بلکہ میں مزید بھی تعلیم جاری رکھوں گی۔ بصارت سے محرومی میری منزل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

مزید :

عالمی منظر -