لاہور کے لوگ اپنے کلچر سے پیار کرنے والے ہیں،فضیلہ قیصر

لاہور کے لوگ اپنے کلچر سے پیار کرنے والے ہیں،فضیلہ قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( این این آئی) ٹی وی کی معروف اداکارہ فضیلہ قیصر نے کہا ہے کہ اہل لاہور مہمان نواز اور محبت کرنے والے لوگ ہیں جن کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب خصوصاً لاہور کے لوگ اپنے کلچر سے پیار کرنے والے ہیں ،میں لاہور کے کھانوں سے بھی بیحد متاثر ہوں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ موجودہ دور کی ٹی وی پروڈکشن جدید تقاضوں کے عین مطابق ہے تاہم اس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے ۔ فضیلہ قیصر نے کہا کہ اپنے فنی کیریئر کے دوران مختلف کردار ادا کر چکی ہوں مگر ڈرامہ سیریل ’’ کنیز ‘‘ میں میراکردار انتہائی منفرد نویت کا ہے جبکہ دیگر فنکاروں نے بھی اپنے کرداروں سے خوب انصاف کیا ہے ۔

مزید :

کلچر -