گوتم گولاٹی نے ایکتا کپور کی فلم کی پیشکش ٹھکرا دی
ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی ٹی وی اداکار گوتم گولاٹی نے ایکتا کپور کی فلم ’’اڑان چو‘‘ کی پیشکش ٹھکرا دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ٹی وی ڈراموں کے نامور سٹار گوتم گولاٹی، جنہوں نے بگ باس کے سیزن 8 میں بھی حصہ لیا تھا، نے پروگرام میں ہی ایکتا کپور کی فلم اڑان چو میں کام کا اعلان کیا تھا، فلم کی عکسبندی 12 اپریل سے شروع ہونی تھی لیکن اداکار نے عین موقع پر فلم میں کام سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم کا شیڈول ان کے دوسرے فلمی پراجیکٹس کے شیڈول کے ساتھ بیک وقت شروع ہو رہا تھا، وہ وقت نہ نکال پاتے اس لئے انہوں نے فلم میں کام کی پیشکش ٹھکرا دی۔