انسانیت کی خدمت کیلئے کوئی سرحد نہیں ہوتی ‘ شہزاد رائے
لاہور ( این این آئی) نامور پاپ گلوکار و سماجی شخصیت شہزاد رائے نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کے لئے کوئی سرحد نہیں ہوتی ، خدا نے انسان کو دنیا میں دکھی اور نادار لوگوں کی مدد کے جذبے سے بھیجا ہے ۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو اپنی حیثیت کے مطابق اپنے مسلمان بھائیوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنی چاہیے ۔شہزاد رائے نے کہا کہ پاکستانی قوم کو فخر ہے کہ پاک آرمی نے دکھ اور مصیبت کی ہر گھڑی میں نہ صرف ہم وطنوں کی بھرپور مدد کی بلکہ دیگر ممالک میں بھی فلاحی کام سرانجام دیئے ہیں ۔