پرکشش شخصیت والے فنکار جلد کامیاب ہو جاتے ہیں ‘ عائشہ عمر

پرکشش شخصیت والے فنکار جلد کامیاب ہو جاتے ہیں ‘ عائشہ عمر
پرکشش شخصیت والے فنکار جلد کامیاب ہو جاتے ہیں ‘ عائشہ عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( این این آئی) اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ انسان کی شخصیت اس کے کردار کا آئینہ ہوتی ہے ، پرکشش شخصیت والے فنکار شوبز میں جلد کامیاب ہو جاتے ہیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے بے شمار پروڈیوسروں نے انڈسٹری کو بحران سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ نوجوان فلم میکر نت نئے اور معیاری پروجیکٹس بنا رہے ہیں جس کی بدولت فنکاروں اور شائقین کے اعتماد میں بڑا اضافہ ہوا ہے ۔ عائشہ عمر نے کہا کہ نئے ٹی وی چینلز کے آنے سے فنکاروں کے معاشی مسائل بہت حد تک بہتر ہو گئے ہیں جو بہت خوش آئند بات ہے ۔

مزید :

کلچر -