اداکار سلیم شیخ نے نئی ڈرامہ سیر یل بنانے کی تیاریاں مکمل کر لیں
لاہور(آئی این پی) اداکار سلیم شیخ نے نئی ڈرامہ سیر یل بنانے کی تیاریاں مکمل کر لیں جبکہ کاسٹ میں انکے بھائی جاوید شیخ ‘ثانیہ سعید ‘ماریہ واسطحی او ر دیگر فنکار بھی شامل ہوں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ڈرامے کی ریکارڈ نگ کا باقاعدہ آغاز مئی سے لاہو ر سے ہو گا جسکے بعد ڈرامے کی شوٹنگ ملک کے دیگر شہروں کے علاوہ دوبئی میں بھی کی جائیگی اس حوالے سے سلیم شیخ کا کہنا ہے کہ میری ماضی کے ڈراموں کی طرح یہ ڈرامہ سر یل بھی شائقین کو بے حد پسند آئیں گی ۔