ہالی ووڈ سپر ہیرو فلم ’ایونجرز ایج آف الٹرون‘ کا نیا ٹریلر جاری
نیو یا رک ( نیٹ نیوز) ہالی وڈ ایکشن فلمز کے دیوانوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ کی سپر ہیرو فلم ایج آف الٹرون کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ 2012کی دی ایونجرز فلم کے سیکوئل کی ہدایت کاری کے فرائض جوس وہیڈون نے نبھائے ہیں، جبکہ فلم کی کہانی جیمز اسپیڈر نامی ولن کے گرد گھومتی ہے، جو انسانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے سر توڑ کوششیں کرتا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ کے موجودہ دور کے بڑے بڑے نامور اداکار شامل ہیں، جن میں رابرٹ ڈاوؤنی جونیئر، کرس ایوانز، کرس ہیمسورتھ، مارک رفالو، جیریمی رینر، سیموئل ایل جیکسن، اسکارلٹ جانسن، الزبتھ اولسن، کوبی اسملڈرز اور آرون ٹیلر جانسن سمیت دیگر اداکاروں لے نام شامل ہیں۔ کیون فیج کی پروڈیوس کردی یہ فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے بینر تلے یکم مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔