غیرمعیاری کھانا فروخت کر نے والے ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کی جائے، شہری

غیرمعیاری کھانا فروخت کر نے والے ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کی جائے، شہری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت میں مختلف ہوٹل شہریوں کو غیرمعیاری کھانا فروخت کر کے ان کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں جہاں پر ناقص غذا کے ساتھ خراب پانی پینے کے لئے مہیا کیا جاتا ہے مختلف ہوٹلوں میں جائزے کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کا کچن گندا تھا اور برتنوں کی مکمل صفائی نہیں ہوتی اور نہ ہی کھانا حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بنایا جاتا ہے، ایک شہری شکیل اعوان نے کہا کہ وہ ہوٹل سے کھانا کھانے کے باعث گیسٹرو کا شکار ہو گیا ہے اور اپنے علاج کے لئے بھاری اخراجات کرنے پر مجبور ہو گیا ہے اس نے لوگوں سے درخواست کی کہ غیرمعیاری ہوٹلوں سے کھانا کھانے سے گریز کریں اور گھر کے بنے ہوئے کھانے کو ترجیح دیں ۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ایسے ہوٹلوں کا عملہ خود بھی کئی بیماریوں میں مبتلا رہتا ہے اور جراثیم پھیلنے سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں، شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے ہوٹلوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ان کے مالکان کو بھاری جرمانے کئے جائیں تا کہ شہریوں کی صحت کی حفاظت ہو سکے۔

مزید :

کامرس -