سری لنکا نے 1.5 ارب ڈالر مالیت کے ساؤرن بانڈ جاری کرنے کا عمل موخر کردیا

سری لنکا نے 1.5 ارب ڈالر مالیت کے ساؤرن بانڈ جاری کرنے کا عمل موخر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (اے پی پی) سری لنکا کی حکومت نے 1.5 ارب ڈالر مالیت کے ساؤرن بانڈ جاری کرنے کا عمل موخر کردیا۔ سری لنکا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سے قبل حکومت نے اپریل تک ساؤرن بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ۔ سری لنکا کے وزیر خزانہ روی کارو نانائیک نے بتایا کہ فی الوقت ساؤرن بانڈ جاری کرنے کا عمل روک دیا گیاہے۔ ایک روز قبل پارلیمنٹ نے انتخابات کے تناظر میں حکومتی قرضوں کی شرح میں اضافے کی قرارداد مسترد کردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت بانڈ جاری کرنے کا منصوبہ موخر کردیا گیا ہے تاہم اسے ختم نہیں کیا گیا اور اب ہم صحیح موقع کا انتظار کررہے ہیں۔

مزید :

کامرس -