ٹیوٹا اور محکمہ توانائی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط آج ہو ں گے

ٹیوٹا اور محکمہ توانائی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط آج ہو ں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اے پی پی)ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا ) اور حکومت پنجاب کاانرجی ڈیپارٹمنٹ سولر پاور ٹیکنیشن کی ٹریننگ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر آج ( پیر ) کو دستخط کرینگے۔ اس سلسلہ میں تقریب ٹیوٹا سیکرٹریٹ ،96-H، گلبرگ- IIمیں سہ پہر ساڑھے تین بجے منعقد ہو گی ۔ چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب جہانزیب خان،چیف آپریٹنگ آفیسرٹیوٹا جواد احمد قریشی، فوکل پرسن قائد اعظم سولر پرائیویٹ لمیٹڈ ڈاکٹر رانا عبد الجبار خان اور دونوں ڈیپارٹمنٹ کے افسران شرکت کرینگے۔

مزید :

کامرس -