ٹیوٹانے پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے رجسٹریشن کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں، جنرل منیجر اکیڈمکس

ٹیوٹانے پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے رجسٹریشن کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی(اے پی پی )ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا)نے برائے سال 2015-16 کے لیے پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے رجسٹریشن کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں ،تین سالہ ڈپلومہ کرانے والے خواہشمند ادارے 30اپریل تک رجسٹریشن کراسکیں گے ۔جنرل منیجر اکیڈمکس و رجسٹریشن اتھارٹی انجنیئر اظہر اقبال شاد کے مطابق ایسے پرائیویٹ ادارہ جات جو ٹیوٹا کے ساتھ برائے سال 2015-16سے رجسٹریشن کرانا چاہتے ہیں ،تین سالہ ڈپلومہ کرانے والے پرائیویٹ تعلیمی ادارے جو سیٹوں کی تعداد بڑھانے کے خواہشمند ہیں یا اضافی کورسز کرانے چاہتے ہیں۔ وہ ٹیوٹا ہیڈ آفس میں 30اپریل تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں ،رجسٹریشن کا عمل مکمل نہ کرنے والے پرائیویٹ تعلیمی ادارے 2015کے داخلہ بھجوانے کے اہل نہیں ہونگے ۔

مزید :

کامرس -