جاپان ٗ آلودگی کم کرنے کیلئے بجلی سے چلنے والی کاریں کرائے پر دینے کا سلسلہ شروع

جاپان ٗ آلودگی کم کرنے کیلئے بجلی سے چلنے والی کاریں کرائے پر دینے کا سلسلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(این این آئی) جاپان کے شہر ٹوکیو میں آلودگی کم کرنے کیلئے معروف آٹو کمپنی نے بجلی سے چلنے والی کاریں کرائے پر دینے کا سلسلہ شروع کردیا۔ٹوکیوکی معروف آٹو کمپنی نے آلودگی کے خاتمے کیلئے کیلئے نکالا نیا طریقہ ایجاد کرلیا، معروف آٹو کمپنی نے بجلی سے چلنے والی چھوٹی کاریں کرائے پردینا شروع کردیں،کاروں کی بیٹری چارج کرنے کیلئے شہر کے مختلف مقامات پر چارجنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ماحول کو آلودگی سے بچانی کیلئے ان گاڑیوں کو آئی ریڈیو کانام دیا گیا تین پہیوں والی گاڑی کی زیادہ سے زیادہ رفتا ساٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی،بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کو کرائے پر دینے کا عمل تیس ستمبر تک جاری رہے گا۔

مزید :

کامرس -