نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کے زیر اہتمام 10روزورکشاپ آج شروع ہوگی

نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کے زیر اہتمام 10روزورکشاپ آج شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اے پی پی)نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کے زیر اہتمام ’’انفارمیشن سائنس اینڈ ایگریکلچرل جرنلزم‘‘ کے موضوع پر دس روزہ ٹریننگ ورکشاپ( آج)پیر سے ایگریکلچر ہاؤس لاہور میں منعقد ہو رہی ہے ۔ورکشاپ میں محکمہ زراعت پنجاب اور متعلقہ شعبہ جات کے افسران شرکت کر رہے ہیں۔ ورکشاپ کے دوران شعبہ صحافت کے پروفیسرز ، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ماہرین لیکچرز دیں گے اور شرکاء کو ریڈیو، ٹی وی ، اخبار ، نیوز ایجنسی اور پرنٹنگ پریس کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔کورس کے اختتام پر شرکا ء کو اسناد دی جائیں گی ۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کے تحت ہر سال محکمہ زراعت و دیگر متعلقہ شعبوں کے ملازمین کی استعداد کا ر بڑھانے کے لیے اس ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا جا تا ہے ۔

مزید :

کامرس -