اللہ تعالیٰ نے رزق حلال کمانے والے کو اپنا دوست قرار دیا ہے‘حاجی محمدابراہیم

اللہ تعالیٰ نے رزق حلال کمانے والے کو اپنا دوست قرار دیا ہے‘حاجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 رحیم یار خان (اے پی پی) اللہ تعالیٰ نے رزق حلال کمانے والے کو اپنا دوست قرار دیا، تجارت انبیاء کا پیشہ ہے‘ تاجر بھائیوں کو چاہئے کہ وہ کاروباری معاملات میں ناپ تول میں ہرگز کمی نہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار رحیم یارخان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں فاؤنڈرز گروپ کے قائد حاجی محمدابراہیم نے سردار گڑھ میں انجمن تاجران کی تقریب حلف برادری میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کے نصیب میں جو لکھا ہے وہ اسے مل کر رہتا ہے لہٰذا ہمیں تجارتی وکاروباری امور میں اللہ تعالیٰ کی ذات پر بھروسہ کرتے ہوئے امانت داری اور دیاتنداری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔انہوں نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ تاجر برادری کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے ان کے مسائل کے حل اور عوام کی خدمت کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے انجمن تاجران سردار گڑھ کی قیادت کو اپنے بھرپور تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔ رحیم یارخان چیمبر کے بانی صدر میاں محموداحمد‘ ڈی ایس پی موٹروے پولیس فیض اللہ جتوئی‘ انجمن تاجران خانپور کے صدر مقبول احمد بھٹی‘ انجمن تاجران بانو بازار کے صدر اسلام نورانی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

کامرس -