کاروباری قرضوں کی سکیم کیلئے 59 ہزار 794 درخواستیں موصول ہوئیں
اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم کی نوجوانوں کے لئے کاروباری قرضوں کی اسکیم کے لئے نیشنل بینک آف پاکستان کو 59 ہزار 794 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 15 ہزار 311 درخواستیں منظور کرلی گئیں۔ یوتھ بزنس لون اسکیم کے ذرائع کے مطابق اسکیم کے تحت 3.914 ارب روپے کے قرضے تقسیم کئے جا چکے ہیں جبکہ 13 ہزار 982 قرضوں کا اجراء مختلف مراحل میں ہے۔ فرسٹ وومن بینک لمیٹڈ کو 459 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 155 درخواستیں منظور کرلی گئیں۔ فرسٹ وومن بینک نے کاروباری قرضوں کی اسکیم کے تحت 11 کروڑ 84 لاکھ سے زائد رقم جاری کر دی ہے جبکہ 95 قرضے اجراء کے مرحلے میں ہیں۔ اسکیم کے تحت نوجوانوں کو کاروبار کے لئے ایک لاکھ روپے سے 20 لاکھ روپے تک فراہم کئے جا رہے ہیں۔