خوردنی تیل کی درآمدات میں 2.23 فیصد کمی

خوردنی تیل کی درآمدات میں 2.23 فیصد کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال کے 8ماہ کے دوران خوردنی تیل کی درآمدات میں 2.23فیصد کمی آ گئی۔ پاکستان ادارہ شماریات (پی بی این) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2014ء سے فروری 2015ء تک خوردنی تیل (پام آئل اورسویابین) کی درآمدات 1ارب 20کروڑ 10ہزار ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.23فیصد کم ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے 8ماہ کے دوران اشیائے خوردونوش کی مجموعی درآمدات میں 5.31فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید :

کامرس -