مارچ میں مقامی سطح پر تیار شدہ گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ
کراچی(اکنامک رپورٹر)مارچ کے مہینے میں مقامی سطح پرتیارشدہ گاڑیوں کی فروخت میں بہتر فیصد ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،21ہزار 147 یونٹس فروخت ہوئے۔پاکستان آٹوموٹیومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ماہ مقامی سطح پر تیار شدہ گاڑیوں کی فروخت میں بہترفیصد نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ جو کسی بھی ایک ماہ میں گاڑیوں کی سب سے زیادہ فروخت ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں بارہ ہزار 269گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔ گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافے کی بڑی وجہ پنجاب حکومت کی ٹیکسی اسکیم بھی ہے۔ جس میں وین اورپک اپس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ خام تیل اورکارفنانسنگ کی قیمت میں کمی بھی نئی گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت کا باعث بنی ہے۔