پاکستان میں بچوں کا سکول نہ جانا تعلیم دوستی کے دعویداروں کیلئے سوالیہ نشان ہے، سعدیہ سہیل

پاکستان میں بچوں کا سکول نہ جانا تعلیم دوستی کے دعویداروں کیلئے سوالیہ نشان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ پوری دنیا میں سکول نہ جانے والے بچوں میں تقریباً آدھی تعداد پاکستان کے بچوں کی ہے جو تعلیم دوستی کے دعوے دار حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے حکمرانوں نے دیگر اداروں کی طرح تعلیم اداروں کو بھی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے    یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمران صرف دعوؤں پر انحصار کر رہے ہیں پنجاب کا تعلیمی نظام تباہ ہو چکا ہے دانش سکولوں کاڈھنڈورا پیٹنے والے غریب آدمی کو بنیادی تعلیم دینے سے بھی قاصر ہیں پاکستان کو کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ناقابل تلافی نقصان ہو رہاہے تحریک انصاف عوام کو اکیلا نہیں چھوڑے گی اور عوام کی خاطر ہر فورم پر بھرپور احتجاج کرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارکوں میں انٹرنیٹ دینے والے وزیر تعلیم بتائیں کہ پنجاب میں لاکھوں بچوں کو بنیادی تعلیم سے محروم کر کے کونسی تعلیم دوستی کا ثبوت دے رہے ہیں