بی بی فاطمہ الزہرہ کے یوم ولادت پر خانہ فرہنگ ایران میں تقریب

بی بی فاطمہ الزہرہ کے یوم ولادت پر خانہ فرہنگ ایران میں تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( وقائع نگار)20 جمادی الثانی ولادت باسعادت دختر رسول شہزادی کونین حضرت فاطمۃالزھرا سلام اللہ علیھا کی ولادت کا باسعادت دن ہے اس سلسلے میں خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور میں خانہ فرہنگ لاہور اور انٹرنیشنل سیرت کونسل پاکستان کے زیر اہتمام گرشتہ روزایک جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خانہ فرہنگ ایران لاہور کے ڈائریکٹر جنرل اکبر برخورداری،چئیرمین انٹرنیشنل سیرت کونسل علی رضا کاظمی،ھارون گیلانی سجادہ نشین دربار حضرت میاں میرؒ ،مولانا عبدالرزاق حیدری،عبد الستار،سید شکیل زیدی،منصور جعفری،ناصر رضا ناصر،مولانا کرامت دمشقی،انجینئرمحمد سعید،سید انتظار حسین زنجانی،سید ظہیر حیدر زیدی،پروفیسر ڈاکٹر ظہیر منہاس،مولانا رشید ترابی،تہمینہ رانا،عظیم چوہدری اور بشریٰ رحمان نے خطاب کیا ۔ شعرائے کرام نے عقیدتوں کے پھول نچھاور کئے تقریب کے آخر میں کیک کاٹا گیا۔