جے یو آئی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،مولاناعبدالرب امجد

جے یو آئی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،مولاناعبدالرب امجد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)جمعیت علماء اسلام (س) نیکہا ہے کہ یمن میں خو ثیوں کے خلافاپریشن کو شیعہ سنی جنگ قرار دینا ایسے ہی ہے جیسے دہشت گر دی کو مذہب کے ساتھ جوڑ دینا حا لا نکہ دہشت گر دی کا مذہب کے ساتھ کسی طرح کا کوئی تعلق نہیں ہے جے یو آئی (س) نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی ضرورت پڑنے پر کسی بھی حلقے میں کسی جماعت سے بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کیا جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز جے یو آئی لاہور کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لاہور کے امیر مولانا عبدالرب امجد، ناظم اعلی قاری اعظم حسین ،قاری واحد بخش ،عبدالرؤفربانی مولانا محمد ایوب ندیم،مولانامحمدنواز سندھو،مولانا علی شاہ،قاری غلام اکبربھی موجود تھے   ،پروفیسر ولی محمد ،پروفیسر عبدالرحمن اویسی سمیت دیگر نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علماء نے کہا کہ پاکستان کو کسی فرقہ وارانہ جنگ میں فریق نہیں بننا چاہئے لیکن سعودی عرب اور جغرافیائی سرحدوں کو خطرہ ہونے کی صورت میں افواج پاکستان کو جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے بھیجا جانا چاہئے۔