پیرا میڈیکل سٹافکا ورکرز کنونشن، مطالبات پورے نہ ہونے پر تشویش

پیرا میڈیکل سٹافکا ورکرز کنونشن، مطالبات پورے نہ ہونے پر تشویش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( جنرل رپورٹر) بورڈ آف مینجمنٹ کے تحت بھرتی ملازمین کو مستقل کیا جائے، سکیل 5 تا 16 کے ملازمین کو سروس سٹرکچر سمیت دیگر حقوق سے محروم رکھنا سراسر زیادتی ہے، حکومت اپنے کئے وعدوں کو عملی جامہ پہنائے تو سڑکوں پر آنے کی نوبت ہی نہ آئے۔ ان خیالات کا اظہار پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے گزشتہ روز گنگا رام ہسپتال میں منعقدہ ایک جنرل ورکرکز کنونشن میں کیا ۔ کنونشن میں ایم ایس وقار نبی باجوہ اور اے ایم ایس سیدوقار حیدر شاہ نے خصوصی شرکت کی اور پیرا میڈیکل سٹاف کے مسائل اور مطالبات سنے۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے عہدیدار یوسف بلا اور رانا عرفان نے کہا کہ پنجاب حکومت بار بار وعدوں کے باوجود پیرا میڈیکل سٹاف کے مطالبات پر عملدرآمد نہیں کروا رہی ۔ جس سے ملازمین میں سخت مایوسی پھیلی ہوئی ہے    ، رحمت سندھو ،جاوید چوہان اور راناوقاص نے کہاکہ ہسپتالوں میں کام کرنے والے پیرا میڈیکل کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے، بورڈ آف مینجمنٹ کے تحت بھرتی کئے گئے ملازمین کو ریگولر کرنا قانونی حق بنتا ہے جس پر پنجاب حکومت کے ترجمانوں نے بار بار یقین دہانیوں کے باوجود مسائل حل نہیں کئے، پیرا میڈیکل کے عہدیداروں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ وقار نبی باجوہ کو یہ بھی بتایا کہ ملازمین کے مطالبات اور مسائل پورے نہ ہونے پر سخت مایوسی پھیلی ہوئی ہے، اگر یہ بنیادی مسائل حل ہو جائیں تو سڑکوں پر آنے کی نوبت ہی نہ آئے۔ورکرز کنونشن میں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں چودھری وسیم، رانا نصیر، ہارون ارشید، اسلم معراج، عمر خان اور ظفر گجر بھی موجود تھے۔