حکومت بدترین لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے عملی اقدمات کرے،بلال شیرازی
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ق )کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 9گھنٹے روزانہ تک پہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے وعدوں کو عملی شکل دیتے ہوئے بدترین لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لیے عملی اقدامات بروئے کار لائے ۔انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ سے صنعتی ادارے بندکاروبار تباہ اور عوامی پریشانی کا شکار ہیں توانائی بحران کے فوری خاتمہ کیلئے ملک کے اندر دستیاب وسائل بھر پور استعمال میں لائیں جائیں اور توانائی بحرانے کے فوری خاتمہ کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا آغاز کیا جائے سید بلال شیرازی نے کہا کہ کالا باغ ڈیم واپڈا کے قابل عمل اور جلد مکمل ہونے والے منصوبوں میں شامل ہے حکومت سیاسی مفاد ات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس کی تعمیر کیلئے عملی اقدامات کرے کیونکہ کالا باغ ڈیم ہی توانائی بحران کے خاتمہ کا واحد منصوبہ ہے جس سے3600میگا واٹ اڑھائی روپے والی سستی بجلی کے علاوہ سارا سال دریاؤں میں زراعت کے لیے پانی دستیاب رہے گا انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے بھی اس کی تعمیر ازحد ضروری ہے کیونکہ سستی بجلی کے ساتھ وافر پانی کی دستیابی سے زراعت ترقی کرے گی تو صنعتوں کو وافر خام مال مہیا دستیاب ہوگا جس سے ملک خوشحالی و کامرانی کی راہوں پر گامزن ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومت فی الفور اس کی تعمیر کا آغاز کرکے عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائے۔