خادم پنجاب نے عام آدمی کا احساس محرومی دور کر دیا ،ذوالفقار راٹھور
لاہور(پ ر)مسلم لیگ(ن) لاہور کے نائب صدراورچیئرمین پی ایچ اے واہگہ ٹاؤن و عزیزبھٹی ٹاؤن میاں ذوالفقارحسین راٹھورنے کہا ہے کہ خادم پنجاب میاں شہبازشریف نے عام آدمی کا احساس محرومی کر دیا ۔ ان کی پرامیداورپرعزم قیادت کی بدولت مایوسی کا اندھیرا بھی چھٹ گیاان کی تعلیم اورصحت سمیت مختلف شعبہ جات میں مثبت اصلاحات سے پسماندہ طبقات کی حالت زارمیں نمایاں بہتری آئی۔طبقاتی نظام تعلیم کاسدباب خادم پنجاب میاں شہبازشریف کادیرینہ خواب ہے جوعنقریب شرمندہ تعبیر ہوگا ۔عوام کا ہماری قیادت کی گرانقدر قومی خدمات پر اظہار اعتماد اور اظہار اطمینان خوش آئندہے مگراس صورتحال کے نتیجہ میں اپوزیشن والے آپے سے باہرہوگئے ہیں۔وہ تاج باغ میں اپنے اعزازمیں ایک استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے ۔میاں ذوالفقارحسین راٹھور نے مزید کہا کہ عوام کے جذبات سے کھیلنے والے قومی سیاست سے ناک آؤٹ ہوجائیں گے عوا م کی محرومیوں کامداواکرنے والی حکومت کیخلاف کوئی نام نہاد احتجاجی تحریک یاسازش کامیاب نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں ناجائزتجاوزات کیخلاف انتہائی منظم اندازمیں کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے اوراس کے مثبت نتائج برآمدہورہے ہیں۔ماحولیاتی آلودگی میں ملوث عناصر کوہرگزمعاف نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ گرانفروشی اورذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کی سرکوبی کی گئی اورصارفین کو خاطر خواہ ریلیف فراہم کیا گیا ۔