چین اور پاکستان مل کر نئی دنیا تعمیرکررہے ہیں،شاویز خان
لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شاویز خان نے کہا ہے کہ اب قوم متحد ہے ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے ۔ 18ویں ترمیم کی روح کے مطابق وفاق اور صوبے مل کر کام کر رہے ہیں اور آئین کی روح کے مطابق کام کرنے میں ملک میں قانون کی حکمرانی یقینی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام اور بے روز گاری کے خاتمے کے لئے قرضے دینے کیلئے حکومت اس سلسلے میں حکمت عملی اور پالیسی پر کام کر رہی ہے اس لئے ضروری ہے کہ حکومت کو اطمینان کے ساتھ کام کرنے دیا جائے۔ پاکستان اور چین مل کر ایک نئی دنیا کی تعمیر کر رہے ہیں جس کی بنیاد اقتصادی راہ داری ہوگی یہ اقتصادی راہداری انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگی جس سے پورا خطہ استفادہ حاصل کرے گا اقتصادی راہ داری میں انصاف کے تقاضوں کے مطابق کام ہوگا کسی علاقے کو کسی دوسرے علاقے پر ترجیح دئیے بغیر خالصتاً میرٹ پر ہوگی اس کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو عوام مسترد کر دیں گے