جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ برائے فروغ امن اختتام پذیر
لاہور(پ۔ر)جامعہ نعیمیہ شعبہ خواتین کے زیراہتمام دوروزہ تربیتی ورکشاپ برائے فروغ امن اختتام پذیر ہوگئی۔امن ورکشاپ کے آخری روز رکن قومی اسمبلی وصدر شعبہ خواتین مسلم لیگ (ن)ضلع لاہور شائستہ پرویز ملک،رکن پنجاب اسمبلی نبیرہ عندلیب نعیمی ،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما نسرین بانو، ،قاریہ مقدس راحت،آنسہ مراتب علی،سید ہ علی،عظمی بانو،امنہ فاطمہ اور سمیراجبارسمیت 20سے زائدمدارس کے ناظمات و معلمات نے شرکت کی۔امن ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے کہاکہ امن کاپرچار کرکے ہی معاشرتی برائیوں کوختم کیاجاسکتاہے۔ اسلام میں شدت پسندی کی کوئی وجودنہیں۔دین حنیف بلاامتیاز پوری انسانیت سے محبت کادرس دیتاہے۔خواتین ملک کی بڑ ی طاقت ہیں ۔ہمیں بحیثیت ماں ،بیٹی اوربہن اوربیوی کے اصلاح معاشرے کے لئے اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔اسلامی تعلیمات کی روشنی میں نسل نو کی تربیت کرکے ملکی ترقی وخوشحالی کے خواب کے شر مندہ تعبیر کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ہمیں مٹھی بھرفسادیوں کیخلاف کھڑا ہونا ہوگا۔سیرت النبی ﷺسے رہنمائی لیتے ہوئے ہمیں برداشت ،رواداری،اخوت وبھائی چار ہ کواپنی پہچان بناناہوگا۔ملک میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے خواتین کو اپناحصہ ڈالنا ہوگا۔پاکستان مسلم لیگ (ن )کی رکن پنجاب اسمبلی نبیر ہ عندلیب نے شرکاء ورکشاپ سے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ خواتین خودکوتعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے اسلام کے صحیح تشخص کو دنیا میں عام کریں۔اسلام ہی خواتین کے حقوق کاحقیقی محافظ ہے۔خواتین معاشرے کواخلاقی برائیوں سے پاک رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہرجگہ امن کی فضا کوبحال کیا جاسکے۔عورت کازیورحیاء اور پہچان پردہ ہے۔رواں صد ی میں آزادی نسواں کانعر ہ لگا کرعورت کوبازارکی زینت بنایا گیا۔خواتین کو اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے سیرت عائشہ رضی اللہ عنہااور سیدہ خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کی تعلیمات کو اپنانا ہوگا۔ناظم اعلیٰ جامعہ علامہ راغب حسین نعیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔اسلاف کے’’ امن مشن‘‘کوقوم تک منتقل کرتے رہے گے۔ورکشاپ کے اختتام شرکاء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔