پرائیویٹ سکولوں نے فیسیں بڑھادیں ‘ والدین ایجوکیشن مافیا کے ہاتھوں بلیک میل
لاہور(میاں اشفاق انجم سے)پنجاب حکومت 6سال میں ریگولیٹر اتھارٹی نہ بنا سکی والدین ایجوکیشن مافیا کے ہاتھوں بلیک میل ہونے پر مجبور ،سپریم کورٹ کے احکامات بھی ہوا میں اڑا دیے گئے،خادم اعلیٰ کی مفت تعلیم کی خواہش بھی پس پشت ڈال دی گئیں مفت تعلیم صرف سرکاری اداروں تک محدود نئے تعلیمی سیشن میں والدین پر بھاری فیسوں میں اضافے کا بم گرا دیا گیاملک بھر کے99فیصد پرائیویٹ سکولوں میں خاموشی سے 10سے20ماہانہ فیسوں میں اضافہ کر دیا ایل جی ایس (LGS) 12 سے 18 فیصد بیکن ہاؤس 15سے 20 فیصد لاہور لایسیم 10 سے 12 فیصد امریکن لایسیم 15 فیصد ایجوکیٹرز 10 فیصد الائیڈ سکول 10 فیصد دارارقم سکولز10 فیصد یونیک سکولز 10 فیصدسٹی سکولز 10 سے 15فیصداثنا فاونڈیشن10 فیصد یوسف سکولز10سے15 فیصد سلامت سکولز 15 سے 20 فیصد لکاش سکولز 15 فیصدبڑی چین کے ساتھ ساتھ درمیانے درجے اور چھوٹی سطح کے سکولوں نے بھی نئے سیزن کے آغاز سے بچوں کے والدین کو فیسوں میں اضافے کی نوید سنائی ہے،فیسوں میں اضافے کی وجہ سیکورٹی اخراجات ،سٹاف کی سالانہ انکریمنٹ اور ائیرکنڈیشنڈ کو بنایا گیا ہے ایل جی ایس (LGS)بیکن سکولزکا موقف سامنے آیا ہے ہم نے تو اپنے ایڈمشن قوائدمیں سالانہ فیسوں میں اضافے کا شیڈول دے رکھا ہے کہ سٹاف کی سالانہ ایکریمنٹ اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جاتا ہے جو بچوں کی فیسوں میں اضافے کے بغیر ممکن نہیں اس وقت نئے سیشن میں 10مرلہ کوٹھی والے چھوٹے سے چھوٹے سکولز کی کم ازکم فیس دو ہزار روپے اور بڑی چینز اور بڑے سکولوں کی ماہانہ فیس زیادہ سے زیادہ10ہزار سے30ہزار روپے ریکارڈ میں آئی ہے دوہرے نظام تعلیم میں دو عملی بھی تیزی سے پروان چڑ رہی ہے گزشتہ 6سال سے میاں شہبازشریف ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کے لیے کوشاں ہیں سپریم کورٹ واضع احکامات جاری کر چکی ہے ایجوکیشن مافیا اتنا طاقتور ہو چکا ہے نا اس نے آج تک ریگولیٹری اتھارٹی بننے دی ہے اور نہ سکولوں کی کیٹگری بننے دی ہے اور نہ فیسوں کا سٹریکچر بننے دیا ہے اور نہ سکولوں کے لیے قوائد ضوابط ،بلڈنگ،کھیلوں کے میدان ضروری کا فارمولا پاس ہونے دیا ہے ،والدین سکولوں اکیڈمیوں کے بعد اب ویگنوں،رکشوں کے ہاتھوں میں بھی لٹنے پر مجبور ہیں انہوں نے بھی فوری طور پر 10فیصد اضافہ کر دیا ہے دلچسپ بات یہ ہے دار ارقم سکولز گروپ بڑی چین کا حامل سکول ہے 100فیصد اسلامی ا ور نظریاتی اور کم فیسوں کا دعویٰدار ہونے کے باوجود سالانہ بنیادوں پر فیسوں میں اضافہ کیا گیا ہے یونیک،الائیڈ پنجاب سکول نے 10فیصد ماہانہ فیسوں میں اضافہ کیا ہے امریکن لایسیم اثنا فاونڈیشن، امریکن سکول کا فیسو ں میں اضافے کی تصدیق ہوئی ہے ڈویزنل پبلک سکول ،کریسنٹ سکول، یوسف سکول ،کیو فاونڈیشن کے حوالے سے بھی معلوم ہوا ہے ان کی تجویز زیر غور ہے ۔خادم اعلیٰ میاں شہباز شریف کی شدید خواہش ہے کہ تعلیم سستی ہو گورنمنٹ سکولوں میں مفت تعلیم بھی دی جا رہی ہے سپریم کور ٹ نے ملک بھر کے پرائیویٹ سکولوں میں فیس سٹریکچر بنانے اور لائحہ عمل ترتیب دینے کا حکم بھی جاری کر رکھا ہے پنجاب حکومت گزشتہ6سال سے ریگولیٹری اتھاری بنانے کے لیے کوشاں ہے ایجوکیشن مافیا طاقتور ہے دونوں ہاتھوں سے والدین کو بلیک میل کر رہا ہے آج تک اس نے ریگولیٹری اتھارٹی بننے نہیں دی۔