حکومت توانائی بحران کو ہر صورت حل کریگی،اکمل خان باری
لاہور(پ ر) مسلم لیگ(ن) کے رہنما اکمل خان باری نے کہا ہے کہ توانائی بحران کا خاتمہ ہر صورت ممکن بنائیں گے،حکومت چین کے تعاون سے 10ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے شروع کررہی ہے ،بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ 4روپے 42پیسے کمی غریب عوام کیلئے ریلیف ہے،گیس بھی 1200میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پر تیزی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے،اکمل خان باری نے مزید کہا کہ حکومت کو ملکی بحران ورثے میں ملے ہیں مگر حکومت بحرانوں پر قافی حد تک قابو پاچکی ہے ،لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،جبکہ تک ان کو بحرانوں پر قابو نہیں پایا جاتا ملکی معیشت پٹری پر نہیں چڑھسکتی اور نہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے ،انہوں نے مزید کہا چین توانائی بحران کے خاتمے کیلئے حکومت کوہر طرح کی مدد فراہم کررہا ہے چین کے تعاون سے ہزاروں میگاواٹ کے نئے بجلی کے منصوبے شروع کیے جارہے ہیں ۔