پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری کاوقت گزرگیا،عمر ڈار

پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری کاوقت گزرگیا،عمر ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمرڈار نے کہا کہ سپیکرقومی اسمبلی کے نام ایک متنازعہ شخصیت کیخط کی کوئی حیثیت نہیں موصوف کس حیثیت سے سپیکرقومی اسمبلی کوڈکٹیشن دے رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری کاوقت گزرگیا ،اب اس بحث کاکوئی جواز نہیں۔ہمارے ارکان کی پارلیمنٹ میں باضابطہ آمداورمتفقہ قراردادکے حق میں ووٹ کے بعداستعفوں کاباب بندہوگیا۔افتخارچودھری سمیت کچھ اورلوگ اپنے نام نہاد آئینی نکات اورمشورے اپنے پاس رکھیں۔پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری حکومت کے اپنے مفادمیں نہیں تھی ،ہم پرکسی نے کوئی احسان نہیں کیا ۔پی ٹی آئی سے حسدکرنیوالے حاسد وں کاجلنااوربڑبڑانا فطری ہے مگر اس سے ہماری صحت پرکوئی اثر نہیں پڑتا ۔اپنے ایک بیان میں عمرڈارنے مزید کہا کہ ہم انصاف اوراپنے حق تک رسائی کیلئے راستہ ہموارکرتے رہیں گے۔کچھ لوگ شروع دن سے پی ٹی آئی کے ساتھ ذاتی عناداوربغض رکھتے ہیں اورہماراراستہ روکنے اور ہمارا مینڈیٹ ہتھیانے کیلئے چوری کی واردات میں شریک جرم بنے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کیخلاف شورمچانے والے چوروں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا جولوگ منصف کی حیثیت سے متعصبانہ فیصلے کرتے رہے آج بھی ان کے پیٹ میں مروڑاٹھ رہے ہیں مگروہ پی ٹی آئی کودیوار سے نہیں لگاسکتے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مخصوص اورمتنازعہ مراعات سے مستفیدہونیوالے ہماری جماعت پرانگلی اٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لیا کریں ۔