حضرت ابوبکر صدیقؓکی قربانیاں اسلام کا لازوال حصہ ہیں،مفتی خان محمد قادری

حضرت ابوبکر صدیقؓکی قربانیاں اسلام کا لازوال حصہ ہیں،مفتی خان محمد قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)ملی مجلس شرعی نے کہا کہ خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیقؓ جیسی سادگی اور کفایت شعاری اپنائے بغیر ملک سے لوٹ مار اور کرپشن کے دروازوں کو بند نہیں کیا جاسکتا، آپؓ کی قر بانیاں تاریخ اسلام کا لازوال حصہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ملی مجلس شرعی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر مفتی محمد خان قادری، پروفیسر ڈاکٹر محمد امین، جسٹس (ر) میاں نزیر اخترال سمیت دیگر نے خطاب میں کیا۔
مقررین نے کہا کہ امت مسلمہ کو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی طرز زندگی کو اپنانا چا ہیے، بحرانانہی کے نظام کے نفاذ سے ہی ختم ہو ں گے، انہوں نے کہا کہ پا کستان میں جتنے نظام آزمائے گئے تو اتنے ہی بحران بڑھے ہیں،اسی نظام کے نفاذ سے ہی ملک بحرانوں سے آزادہو سکتا ہے ۔