وارڈ نمبر2میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بناؤں گا،قاری محمد حنیف
لاہور(پ ر ) مسلم لیگ (ن) کے وارڈنمبر2سے کونسلر کے نامزدامیدوار قاری محمدحنیف نے کہا ہے کہ، نیک نیتی اور اپنی تمام ترتوانائیوں کے ساتھ اہلیان وارڈ نمبر2کی فلاح وبہبود کیلئے کام کروں گاوہ مختلف مقامات پرکارنر میٹنگز سے خطاب کررہے تھے۔ قاری محمدحنیف نے مزید کہا کہ وارڈنمبر2 میں واٹرفلٹریشن پلانٹ،فری ڈسپنسریوں کے قیام اورتعلیمی اداروں کواپ گریڈ کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پرکام کروں گا۔ انتخابی مہم کے دوران شہریوں کاجوش وجذبہ دیکھتے ہوئے کامیابی کایقین ہوگیاہے۔