منتخب ہو کر وارڈ 5کی تما م گلیاں پکی کراؤں گا،راجہ شہزاد حسین

منتخب ہو کر وارڈ 5کی تما م گلیاں پکی کراؤں گا،راجہ شہزاد حسین
منتخب ہو کر وارڈ 5کی تما م گلیاں پکی کراؤں گا،راجہ شہزاد حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ۔ر)کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 5سے پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ شہزادحسین نے کہ ہے کہ منتخب ہوکر اپنے علاقے میں تمام گلیاں پکی کرواؤں گا۔ روزنامہ ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے انتخابی علاقے میں 60فیصد امیر لوگ بستے ہیں جن کو کوئی مسائل نہیں اور 40فیصد غریب لوگ متعدد مسائل سے دو چار ہیں ۔ منتخب ہوکر عمران خان کی قیادت میں ان غریبوں کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہوگی ۔انہوں نے کہااس وقت اہل علاقہ کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں جبکہ اکثر گلیوں میں سٹریٹ لائٹس بھی نہیں ہیں ۔وہ منتخب ہو کرعوام کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے جبکہ تمام گلیوں میں سٹریٹ لائٹس نصب کروائی جائیں گی۔ راجہ فیصل شہزاد کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ میں 18سال بعد بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ہو رہا ہے جو ایک اچھی پیش رفت ہے کیونکہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے ہی عوام کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا اشیائے ضروریہ کے نرخوں پرکوئی کنٹرول نہیں ، دکاندار ریٹ لسٹیں صرف دکھاوے کیلئے آویزاں کرتے ہیں ،ہم منتخب ہونے کے بعد اشیائے ضروریہ کی لسٹوں کے مطابق فروخت یقینی بنائیں گے ، اس موقع پرمیاں اسلم اقبال ، ارشد گجر ، ماموں رشید، شہزاد، رمضان انور بھٹی ، محبوب بوبی اور غلام اکبر اکیرا بھی مو جو د تھے۔