آل راؤنڈر جوہان بوتھا 2مئی کو اپنی 33ویں سالگرہ منائیں گے

آل راؤنڈر جوہان بوتھا 2مئی کو اپنی 33ویں سالگرہ منائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 جوہانسبرگ(نیٹ نیوز)جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر جوہان بوتھا اگلے ماہ 2مئی کو اپنی 33ویں سالگرہ منائیں گے ۔ وہ 2مئی 1982 کو جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں یپدا ہوئے ۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کی جانب سے 5 ٹیسٹ،78 ایک روزہ اور 40 ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے ہیں ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 83رنز سکور کئے جبکہ 17 کھلاڑیوں کا شکار کیا ۔ ایک روزہ کرکٹ میں 609رنز اور 72کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کیا ۔ ٹوئنٹی 20کرکٹ میں 201رنز اور 37 کھلاڑیوں کا شکار کیا ۔