لیڈی ڈاکٹر کے گھر میں دن دیہاڑے ڈاکہ، ڈاکوؤں کا سراغ نہ لگایاجاسکا

لیڈی ڈاکٹر کے گھر میں دن دیہاڑے ڈاکہ، ڈاکوؤں کا سراغ نہ لگایاجاسکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل) ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں لیڈی ڈاکٹر کے گھر میں دن دیہاڑے ڈاکہ ڈالنے والے ڈاکوؤں کا تاحال سراغ نہ لگایا جا سکا ، پولیس مصروف تفتیش ۔خاتون ڈاکٹر سعدیہ اور اس کے بیٹے نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ سی بلاک مکان نمبر 138 کے رہائشی ہیں ۔ دوروز قبل ان کا ڈرائیور گھر کا دروزہ کھول کر گاڑی کو دھو رہا تھا کہ ایک کار میں سوار 4ڈاکو ان کے دروازے پر آ کر رکے اور انہوں نے گاڑی سے اتر کر سارے گھر میں پھیل کر تمام افراد کو یرغمال بنا لیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکوؤں نے ان کے گھر میں موجود موبائل ،لیب ٹاپ ،70تولے زیورات اور تقریبا 40لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن وہ حسب روایت دیر سے پہنچی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ علاقہ میں یہ رواں ماہ دسواں ڈاکہ ہے، پولیس تاحال ملزمان کا سراغ نہیں لگا سکی ہے ،اعلیٰ پولیس حکام صورتحال کا نوٹس لیں۔

مزید :

علاقائی -