منشیات فروشی میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا

منشیات فروشی میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل)ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرشاہدرہ ٹا ؤن پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے1کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی اسد سرفراز خان کی خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی شاہدرہ سرکل عابد حسین نے ایس ایچ اوشاہدرہ ٹاؤن انسپکٹر اشفاق احمد ودیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ۔جس پر ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن انسپکٹر اشفاق احمد نے ماہرانہ منصوبہ بندی کرکے شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ عباس نگر میں چھاپہ مار کرسابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمہ ارشد بی بی عرف چودھرانی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1کلو 30گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -