مناواں،گھریلو تنازع پر دو گروپوں میں تصادم ، 2افراد شدید زخمی
لاہور(کرائم سیل)مناواں کے علاقہ میں گھریلو تنازع پر دو گروپوں میں تصادم سے 2افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغازکر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق مناواں کے علاقہ میں گھریلو تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تباد لہ ہوا جس کے نتیجے میں 28سالہ حسن اور 27سالہ روبینہ شدید زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کرنے والے افراد موقع سے فرار ہو گئے اہل علاقہ نے پولیس اور ریسکیو 1122کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سروسز ہسپتال میں منتقل کیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔