ننکانہ ، بیوی نے خاوند کو قتل کر کے خود کشی کا ڈرامہ رچا دیا

ننکانہ ، بیوی نے خاوند کو قتل کر کے خود کشی کا ڈرامہ رچا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب(ڈسٹرکٹ رپورٹر) برے چال چلن سے منع کرنے پر بیوی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاوند کو قتل کر کے خود کشی کا ڈرامہ رچا دیا ،علم ہونے پر دیور سمیت تین افراد کے خلاف اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا،مقتول کی والدہ نے قبر کشائی کی درخواست دے دی ،وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس سے انصاف کا مطالبہ تھانہ مانگٹانوالہ کے علاقہ ماڈھو کی کے رہائشی غریب محنت کش محمد حیات کی اہلیہ صغراں بی بی نے اعلیٰ پولیس حکام کو دی جانے والی تحریری درخواست میں الزام لگا یا ہے کہ اس کے بیٹے ظفر اقبال کی شادی اپنی قریبی عزیزہ کنیز بی بی سے ہوئی تھی جس کا چال چلن اچھا نہ تھا میرا بیٹا اسے برے چال چلن سے منع کرتا تھا جس کا برا مناتے ہو ئے اس نے اپنے ساتھیوں امیر حمزہ ،ریاض اور شہباز وغیرہ سے مل کر میرے بیٹے کو تقریبا دو سال قبل اس وقت فائر مار کر قتل کر دیا جب وہ اپنے سسرال گیا ہوا تھا صغراں بی بی کے مطابق کنیز بی بی نے ہمیں یہ بتایا کہ ظفر اقبال نے خود کشی کر لی ہے جسے ہم نے رضائے الہیٰ سمجھتے ہوئے قبول کر لیا اور اپنے بیٹے کو دفنا دیا ،صغراں بی بی نے مزید بتایا کہ چند روز قبل ملزمان نے آپس میں جھگڑا ہو نے کے بعد گاؤں میں مشہور کر دیا کہ مقتول ظفر اقبال نے خود کشی نہیں کی تھی بلکہ اسے قتل کیا گیا تھا صغراں بی بی نے اپنے مقتول بیٹے کی قبر کشائی کی بھی درخواست دے دی ہے دوسری طرف ملزمان نے قتل کا انکشاف ہو نے پر صغراں بی بی کے بیٹے ،بھائی ا ور ایک قریبی رشتہ دار کے خلاف تھانہ مانگٹانوالہ میں اپنے ایک ساتھی کے اغواء کا مقدمہ بھی درج کروادیا ہے ۔ صغراں بی بی اس کے خاوند محمد حیات اور بیٹے زبیر احمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس سے معاملے کا فوری نوٹس لینے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -