شیخوپورہ،مختلف وارداتوں میں شہری ما ل و زر سے محروم

شیخوپورہ،مختلف وارداتوں میں شہری ما ل و زر سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقہ نواز شریف پارک کے قریب سے نامعلوم چور نوجوان وحید عمر کی ون ٹو فائیو موٹر سائیکل نمبر 1558ایل ای کیو ا س وقت چور ی کرکے لے گئے جب وہ موٹر سائیکل کھڑی کرکے قریبی دکان سے سودا سلف خرید رہا تھا،تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے علاقہ خان کالونی میں تین کار سوار ڈاکوؤں نے میاں تنویر احمد کے گھر داخل ہو کر اہلخانہ کو یرغمال بنانے کے بعد وہاں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی ، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ بھکھی کے علاقہ فیصل آباد روڈ پر واقع ایک فیکٹری کے قریب دو ڈاکوؤں نے فقیر احمد سے اس کی نئی موٹر سائیکل، 10ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا، شہر کے وسطی علاقہ فاطمہ جناح روڈ تھانہ سٹی بی ڈویژن پر واقع ایک کورئیر سروس کے دفتر میں تین ڈاکو دن دیہاڑے گھس گئے اور کوریئر سروس کے ملازم محبوب احمد اور وہاں آئے ہوئے ریٹائرڈ پولیس ملازم محمد یوسف سے مجموعی طور پر60ہزار روپے اور موبائل فونز وغیرہ چھین کر فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -