قصور، شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ، منشیات فروش گرفتار

قصور، شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ، منشیات فروش گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 قصور( بیورورپورٹ) قصور فیروز پور روڈ وڈانہ کے قریب تھانہ مصطفےٰ آباد پولیس نے شراب کی ایک چالو بھٹی پر چھاپہ مار کر شراب کی 40بوتلیں اور بھٹی کے آلات قبضہ میں لے لئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر کو اطلاع ملی کہ وڈانہ کے قریب مشہور منشیات فروش ذیشان میں اپنی حویلی میں شراب کی چالو بھٹی لگا رکھی ہے اور شراب تیار کرکے قصور ،لاہور کے مختلف ہوٹلوں میں سپلائی کا مکرو دھندہ کرتا ہے وقوعہ کے روز سب انسپکٹر ارشد علی اور عملہ نے چھاپہ مار کر ذیشان کے قبضہ سے 40لیٹر شراب ،خام شراب ،اور بھٹی کے آلات قبضہ میں لے لئے،جبکہ پولیس نے چل پھر کر منشیات کو دھندہ کرنے والے ندیم کھوکھر کو گرفتار کرکے سوا کلو چرس برآمد کر لی اور ایک اور منشیات فروش ناصر عباس عرف بودی سے ایک کلو سے زائد چرس پکڑ کر ملزمان کو گرفتار کر لیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -