ڈیفنس اے ، کرکٹ میچوں پر جوا کرانے والے 8بکیے گرفتار ، مقدمہ درج
لاہور(کرائم سیل)ڈیفنس اے، پولیس نے ایس ایچ او بابر اشرف کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے کرکٹ میچوں پر جوا کرنے والے 8بکیے گرفتار کر لیے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ایس ایچ او بابر اشرف کے مطابق گزشتہ روز مخبر کی اطلاع پر ڈیفنس اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8بکیے گرفتار کر لیے ۔ملزمان کے قبضے سے 16موبائل فون ،26وائرلیس فون ،6ایل سی ڈی اور 7لیب ٹاپ برآمد ہوئے ہیں ۔