ننکانہ، خاتون سمیت15افرادمختلف حادثات میں زخمی

ننکانہ، خاتون سمیت15افرادمختلف حادثات میں زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت15افراد شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق واربرٹن روڈ پر جسلانی موڑ کے قریب موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں 23سالہ رستم ، 18سالہ عدنان ، 22 سالہ محمد آصف شدید زخمی ہو گئے شاہکوٹ روڈ پر دھوڑ کوٹ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل گدھارہڑی سے ٹکرانے 30سالہ ندیم شدیدزخمی ہوگیا۔ مانانوالاہ روڈ پر بی بی جان مل کے قریب ٹائر پنکچر ہوجانے سے موٹر سائیکل سے گر کر40سالہ کشمیراں بی بی شدید زخمی ہو گئی واربرٹن روڈ پر بڈھا کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گرنے سے15سالہ رحمت علی شدید زخمی ہو گیا شاہکوٹ روڈ پر پیڑے والی کے قریب موٹر سائیکل کتے سے ٹکرا کر گرنے سے 11سالہ چاند اور32سالہ محمد سرفراز شدید زخمی ہو گئے ، کڑکن کے قریب دوموٹر سائیکلوں کے تصادم میں 25سالہ ارشاد،28سالہ کاشف اور وارث علی شدید زخمی ہو گئے شیخوپورہ ۔ فیصل آباد روڈ پر کچی کوٹھی کے قریب موٹر سائیکل اور سائیکل کی ٹکرسے28سالہ عمران شدید زخمی ہوگیا جبکہ اصغر آباد کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجہ میں 42سالہ شوکت علی،27سالہ ناصر اور32سالہ انور مسیح شدید زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو ریسکیو1122کے عملہ نے طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال پہنچایا۔

مزید :

علاقائی -