اکلوتے 15سالہ صاحبزادے زین راؤف بھی سنگ دل طاقتور جاگیردار کی د ہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گئے
فاروق شیخ نے روزنامہ پاکستان کو بتایا میرا بھائی دوست ایک مخلص انسان تھا حکومت راؤف شیخ کے خاندان کی مالی مدد کرے نسیم جلال دین نے کہا میں مخلص دوست سے محروم ہو گیاہوں فیر ڈیل کرنے والا فرد تھا۔ شاہد اقبال نے کہا ایسے انسان صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ان کا واحد سہارا چھن گیا حکومت ماں اور بہنوں کا آسرا بنے میجر وسیم انور نے کہا راؤف جی دار دوست تھا ان کے بیٹے کا قتل دہشت گردی ہے اس کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلنا چاہئے۔ چوہدری مغرب وڑائچ نے کہا مصطفی کانجو بگڑا ہوا جاگیردار ہے معصوم کی جان لے لی نشان عبرت بنایا جائے حاجی زاہد نے کہا عبدالرؤف DHAکی ہر دلعزیز شخصیت تھے ہر طرف مسکراہٹیں بکھیرتا تھا اس کے بعد اس کے اکلوتے صاحبزادے کا غم ناقابل برداشت ہے مصطفی کانجو کی پھانسی تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔
***