سری لنکاکے ساتھ پارٹنرشپ معاہدہ
پاکستان نے سری لنکا کے ساتھ پہلا جامع معاشی پارٹنر شپ معاہدہ ( سی ای پی اے ) پر دستخط کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی ۔ دونوں ممالک کے حکام کی ستمبر 2015ء میں ملاقات ہوگی ۔ سری لنکا کے صدر کے حالیہ پاکستان کے دورے کے دوران پاکستانی حکام نے اپنا ارادہ ظاہر کیا تھا ۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق سی ای پی اے پر دستخط ہونے کے بعد دونوں ممالک چاول ، آٹو پارٹس میں باہمی لین دین کرسکیں گے اس کے علاوہ دونوں ممالک کوٹے کو ختم اور کسٹم کے تعاون ، سرمایہ کاری اور ٹیرف میں کمی پر غوروحوض کرینگے ۔